Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: پاکستانی خاتون پریزینٹر کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا

تنگ نظر بھارت کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آئی سی سی کی جانب سے بطور پریزینٹر خدمات انجام دینے والی پاکستانی خاتون زینب عباس کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کو جھوٹے کیس پھنسانے کی کوشش کی جانے لگی۔   ڈی پورٹ ہونے کے ڈر سے زنیب عباس فوری طور پر بھارت چھوڑ کر دبئی پہنچ گئیں۔

بھارت میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا بنایا گیا۔

بھارتی وکیل نے سائیبر کرائم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی۔ وکیل نے دہلی پولیس سے زینب کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کررکھی تھی۔

بھارتی وکیل  نے دعویٰ کیا کہ  زینب  عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹوئیٹ کیے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ زینب عباس نے آٹھ سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کیے تھے۔

خیال رہے کہ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں