Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: مچل اسٹارک نے لاستھ ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023  میں مچل اسٹارک نے لاستھ ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  مچل اسٹارک نے  گزشتہ روز لاستھ ملنگا کا ورلڈکپ میں تیزترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے خلاف میچ میں مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

مچل اسٹارک نے ورلڈکپ میں 50 وکٹیں صرف 19 میچز میں حاصل کیں جبکہ لاستھ ملنگا نے یہ کارنامہ 26 میچز میں انجام دیا تھا۔

آسٹریلیا کے گلین میک گرا نے 30 میچزمیں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ مسلسل تیسرا ورلڈکپ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2015 اور 2019 کا ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں