Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں  کے نام  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر لکھا یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

محمد رضوان نے لکھا کہ میچ جیتنے سے خوشی ہوئی، اسے آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شاندار مہمان نوازی اور تعاون کے لیے حیدرآباد کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ورلڈکپ کی چار دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں تاریخ ساز فتح   ہےجس پر سابق بھارتی کھلاڑیوں سمیت پوری دنیا سے پاکستان ٹیم کی تعریف  کے پیغامات موصول ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان  نے ناقابل شکست 131 اور ورلڈکپ ڈیبیو میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں