Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا پہلی اور جنوبی افریقا مسلسل دوسری فتح کیلئے بےتاب

ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا پہلی اور جنوبی افریقا مسلسل دوسری فتح  کے لیے بےتاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023  کے دسویں میچ میں آج   آسٹریلیا اور جنوبی افریقا   لکھنؤ میں مدمقابل  آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کو پہلے میچ میں میزبان بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کرکے باآسانی فتح سمیٹی  تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے افغانستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں