ایونٹ میں پہلی فتح کی تلاش میں آسٹریلیا اور سری لنکا آج مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 میں اپنے دونوں ابتدائی میچز ہارنے والے آسٹریلیا اور سری لنکا آج لکھنؤ کے میدان میں ٹکرائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تقریباً کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ آج شکست کھانے والی ٹیم کے لیے آگے بڑھنے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے۔
پہلے ہی اپنے اہم بولرز کی خدمات سے محروم سری لنکن ٹیم کو کپتان ڈسن شناکا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا نقصان ہوسکتا ہے تاہم دوسری جانب اس بات کا امکان ہے کہ آسٹریلوی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے ۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی آٹھویں اور آسٹریلیا کی سب سے آخری پوزیشن ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















