Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقا مسلسل تیسری اور نیدرلینڈز پہلی فتح کا متلاشی

ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا  کو مسلسل تیسری اور نیدرلینڈز    کو پہلی فتح  کی تلاش ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے  پندرہویں میچ میں جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز آج دھرمشالہ میں مدمقابل آئیں گے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ کرچکی ہے تاہم موجودہ ایونٹ میں جنوبی افریقی  ٹیم کی کارکردگی نے اسے بھارت کے بعد  سب سے فیورٹ  بنادیا ہے۔

جنوبی افریقی کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ چکی ہے اور اس کی نظریں اب نئی منزل پر ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم ایونٹ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دے کر ناقابل شکست ہے جبکہ نیدرلینڈز کو اپنے دونوں میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں