ورلڈکپ 2023 میں افغانستان آج ناقابل شکست نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے سولہویں میچ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ چنئی میں مدمقابل آئیں گے۔
نیوزی لینڈ ایونٹ میں اب تک تین میچز میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، نیدرلینڈز اور بنگلادیش کو شکست دے کر ناقابل شکست رہا ہے ۔
افغانستان اپنے دو ابتدائی میچز میں بنگلادیش اور بھارت سے شکست کے بعد گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دے چکا ہے۔
دفاعی چیمپئن کو شکست دینے کے بعد افغانستان کی نظریں اب گزشتہ ایونٹ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ سے فتح پر مرکوز ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن سات ماہ کی انجری کے بعد ایک میچ کھیل کر پھر انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















