بھارت بنگلادیش سے ایشیاکپ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے تاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے سترہویں میچ میں آج بھارت اور بنگلادیش پونے میں مدمقابل آئیں گے۔
بھارت بنگلادیش سے ایشیاکپ میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لیے بےتاب ہے جبکہ بنگلادیش اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار فتح کا خواب دیکھ رہا ہے۔
تاہم اس بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے جبکہ بنگلا دیش 1998 کے بعد پہلی بار بھارت میں بھارت کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گا۔
موجودہ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی افغانستان اور فیورٹ جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز سے شکست کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابھی مزید اپ سیٹ شکستیں بھی دیکھنے میں آسکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















