Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقا آج بنگلادیش کے مدمقابل آئے گا

ورلڈکپ 2023 میں آج جنوبی افریقا  کا مقابلہ بنگلادیش  سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023  کے تئیسویں میچ میں آج جنوبی افریقا    اور بنگلادیش   ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں  گزشتہ میچز میں اپنے اپنے کپتان کی خدمات سے محروم تھیں اور آج بھی میچ  سے قبل فیصلہ کریں گی کہ ان کے کپتان کھیلنے کے لیے فٹ  ہیں یا نہیں۔

جنوبی افریقا اب تک چار میں سے تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری جبکہ بنگلادیش چار میں سے ایک میچ جیت کر ساتویں پوزیشن پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان  کے خلاف تاریخی  فتح حاصل کی ہے۔ اس سے قبل افغانستان دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھی شکست دے چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں