افغان کھلاڑی کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ شکست دے کر تاریخ رقم کرنے والی افغانستان ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان مخالف بیان دے کر آئی سی سی کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔
پاکستان کے خلاف 87 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے والے ابراہیم زادران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ابراہیم زادران نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے نکالے جانے والے غیر قانونی افغان مہاجرین کے نام کردیا۔
میچ کے اختتام پر ہونے والی انعامی تقریب میں ابراہیم زادران کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ اُن افغان مہاجرین کے نام کرتے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔
اس بیان پر پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا پر شدیدردعمل ظاہر کیا۔
https://twitter.com/uzair_inayat/status/1716574385308635586
https://twitter.com/bilalchopra/status/1716519112585679117
Once a namak haram always a namak haram
Thanks to jinnah and speciall thanks to my grand father'🥰 pic.twitter.com/X8KuWuzY6k— irfan_orakzai (@irfanorakzai20) October 23, 2023
واضح رہے کہ پاکستان میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد غیرقانونی طور پر مقیم ہے جو دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023ء تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔
تاہم پاکستانی حکام کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















