Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ون ڈے میں 100 سے زائد رنز سے فتح، جنوبی افریقا نے پاکستان کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقا نے ایک کیلنڈر ایئر میں ون ڈے  میچز میں 100 سے زائد رنز سے فتح حاصل کرنے پاکستان کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دی جو رواں برس 100 سے زائد رنز کی اس کی آٹھویں فتح ہے۔

جنوبی افریقا نے رواں برس 10 میں سے 9 میچز میں فتح حاصل کی ہے جس میں 8 فتوحات 100 سے زائد رنز کے مارجن سے ہیں۔

اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں 100 سے زائد رنز کی سب سے زیادہ 8 فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے  تھا۔

پاکستان نے 1999 میں 100 رنز سے زائد کی 8 فتوحات حاصل کی تھیں تاہم پاکستان  کی یہ فتوحات 21 میچز میں تھیں جبکہ جنوبی افریقا نے صرف 10 میچز کھیلے ہیں۔

جنوبی افریقا نے رواں ورلڈکپ  کے پانچ میچز میں اب تک نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے علاوہ باقی چاروں  میچز 100 یا اس سے زائد رنز سے جیتے ہیں جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف 229 رنز کی فتح بھی حاصل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں