ورلڈکپ 2023 میں آج سری لنکا اور انگلینڈ اپنے بقاء کی جنگ لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے پچیسویں میچ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بنگلور میں مدمقابل آئیں گی۔
انگلینڈ اور سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں باقی رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔شکست خوردہ سیمی فائنل میں رسائی کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
A must-win game for both teams!#CWC23 | #ENGvSL pic.twitter.com/0NTvsjIvRZ
— ICC (@ICC) October 26, 2023
دونوں ٹیمیں اب تک چار میچز میں سے صرف ایک فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
رواں ایونٹ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پہلے میچ میں شکست سے قبل آخری مرتبہ دفاعی چیمپئن کو افتتاحی میچ میں شکست 1999 میں ہوئی تھی جب انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
تاہم اس کے بعد سے اب تک سری لنکا اور انگلینڈ چار مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں اور چاروں مرتبہ سری لنکن ٹیم فاتح رہی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















