Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی نے فیصل آباد کو عبرتناک شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک  ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں کراچی وائٹس نے فیصل آباد ریجن کوعبرتناک شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے قائداعظم  ٹرافی کے فائنل میں 790 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم 333 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان فہیم اشرف نے 147 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ان کے علاوہ علی وقاص 48 اور تیمور سلطان 31 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی وائٹس کی جانب سے غلام مدثر نے 3، شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ میر حمزہ، اسد شفیق اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی وائٹس نے اپنی دوسری اننگز370 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

اسد شفیق 113، صائم ایوب 109 اور کپتان سرفراز احمد 73 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

فیصل آباد کی جانب سے خرم شہزاد  نے 2 جبکہ ارشد اقبال، محمد علی اور فہیم اشرف نے  ایک  ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ  فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی  تھی جو غلط فیصلہ ثابت ہواتھا۔

کراچی کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گرنے کے بعد شاندار ڈبل سنچری بنانے والے صائم ایوب اور شان مسعود کے درمیان 367 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی تھی۔

صائم ایوب 203 اور شان مسعود180 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔کپتان سرفراز احمد 45 اور میر حمزہ 33 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

کراچی نے پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 543 رنز بنائےتھے۔

فیصل آباد کی جانب سے ارشد اقبال، محمد علی اور خرم شہزاد  نے3،3 جبکہ کپتان فہیم اشرف نے  ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

فیصل  آباد ریجن  کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

عرفان خان 32، علی وقاص 27، محمد حریرا 17 اور ارشد اقبال 13رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا تھا۔

کراچی وائٹس کی جانب سے میر حمزہ نے 5 ، شاہنواز دھانی نے 4 اور غلام مدثر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

صائم ایوب کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سرفراز احمد کو ٹورنامنٹ کے 7 میچز میں 99.57 کی اوسط سے 697  رنز اسکور کرنے اور وکٹوں کے پیچھے 28 شکار کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں