Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: پاکستان کو جنوبی افریقا کے سامنے کرو یا مر جاؤ والی صورتحال کا سامنا

ورلڈکپ 2023 میں اب پاکستان کو  کرو یا مر جاؤ والی صورتحال کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے چھبیسویں میچ میں آج چنئی میں پاکستان ٹیم خطرناک فارم میں موجود جنوبی افریقی  ٹیم کے مدمقابل  آئے گی۔

پاکستان ٹیم اب تک پانچ میں سے صرف دو میچز میں ہی فتح حاصل کرپائی ہے اور اب اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں باقی رہنے کے لیے اپنے آخری چاروں  میچز میں فتح درکار ہے۔

پاکستان کو آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم  میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ بخار میں مبتلا حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1999 کے ورلڈکپ کے بعد سے جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف ورلڈکپ  میں فتح حاصل نہیں کرسکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں