Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: افغانستان اور سری لنکا آج مدمقابل آئیں گے

ورلڈکپ 2023 میں آج افغانستان اور سری لنکا  کی  ٹیمیں مدمقابل آئیں  گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 میں آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پونے میں  مدمقابل آئیں  گی۔

سری لنکن ٹیم پانچ میں سے  دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن  جبکہ  افغانستان بھی پانچ میں سے دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

سری لنکا کو پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے  جبکہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لے گی۔

دوسری جانب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال اختیار کرگئی ہے۔

پاکستان کو اپنے بقیہ تینوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج بھی پاکستان کے سفر پر نظر انداز ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں