Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف میچ سے باہر

ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی انگلینڈ  کے خلاف میچ سے باہر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے بیٹنگ آل راؤنڈر گولف کارٹ کے پچھلے حصے سے گر کر زخمی ہونے کے بعد اپنی ٹیم کے اگلے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے سے محروم  ہوگئے۔

گلین میکسویل 4 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ پیر کی شام گجرات میں میکسویل گولف کارٹ کے پیچھے سوار تھے اور حادثاتی  طور پر اس سے  گر کر زخمی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے کنکشن اصولوں کی بنیاد پر آل راؤنڈر کو احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں آرام کروایا جائے گا۔

کرکٹ  آسٹریلیا نے میکسویل کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے اور وہ اگلے میچز سے قبل ان کی دستیابی کے لیے پر امید ہیں۔

یہ 12 ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسرا موقع ہے جب میکسویل کسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ نومبر میں ایک نجی پارٹی میں ان کی ٹانگ  میں فریکچر ہوگیا تھا۔اور وہ حال ہی میں  اس انجری سے صحتیاب ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں