Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: سری لنکا آج ناقابل شکست بھارت کے مدمقابل آئے گا

ورلڈکپ 2023 میں آج سری لنکا ناقابل شکست بھارت  کے مدمقابل  آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے 33ویں میچ میں سری لنکا اور ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھارت ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کے 12 سال بعد واکھنڈے اسٹیڈیم میں  مدمقابل آئیں گی۔

 بھارت آج بھی ہاردک  پانڈیا  کے بغیر  میدان میں اترے گا۔ہاردک پانڈیا کی بھارت  کے نیدرلینڈز کے خلاف آخری  لیگ میچ سے قبل  واپسی کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم چھ میں سے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل  پر ساتویں پوزیشن پر ہے اور اس کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات تقریباً معدوم ہوچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں