Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راشد لطیف کا الزام لگانے والے صحافی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے الزام لگانے والے صحافی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری کردہ پیغام میں راشد لطیف نے کہا کہ میں نے لیجنڈ جاوید میانداد  کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اور نہ ہی ان کے سامنے  کبھی آواز بلند کی۔

راشد لطیف نے عائد کیے گئے الزام پر اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ جاوید بھائی نہ صرف کرکٹ کے لیجنڈ  (آئی سی سی ہال آف فیمر) ہیں بلکہ وہ پاکستان کے قومی ہیرو اور فخر ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید  کہا کہ مجھے ان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ کرکٹ کا  ایک ادارہ  ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں انہیں والد کی طرح عزت دیتا ہوں۔

https://twitter.com/iRashidLatif68/status/1719732616516207038

واضح رہے کہ ایک صحافی کی جانب سے راشد لطیف پر  لیجنڈری بلے باز جاوید  میانداد کو تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں