ورلڈکپ 2023 میں آج ہونے والا پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے پینتیسویں میچ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بنگلور میں مد مقابل آئیں گی۔
اگر مگر کی صورتحال کا شکار پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے پاس شکست کی صورت میں اگر مگر کی صورتحال میں سری لنکا سے لازمی فتح درکار ہوگی تاہم حتمی فیصلہ پھر نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
چھٹی پوزیشن پر موجود پاکستان آج کے میچ میں فتح سے افغانستان سے پانچویں پوزیشن چھین لے گا جبکہ اسے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھیننے کے لیے بہت بڑے مارجن سے فتح کی ضرورت ہے۔
Up against @BLACKCAPS today! 🏏
🏟️ M Chinnaswamy Stadium, Bengaluru
🆚 New Zealand 🇳🇿
⏰ 10:00 AM PKT#NZvPAK | #DattKePakistani pic.twitter.com/O5Wk9MV4uS— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2023
نیوزی لینڈ فتح حاصل کرنے کی صورت میں آسٹریلیا کی جگہ تیسری پوزیشن پر چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم انجری مسائل کا شکار ہے۔ کپتان کین ولیمسن سمیت لوکی فرگیوسن، مارک چیپمین اور میٹ ہینری انجریز سے دوچار ہیں۔
میٹ ہینری کی جگہ کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم بھی نائب کپتان شاداب خان کی خدمات سے محروم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















