Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی  ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے  بائیسویں پاکستانی بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ 2023 کے پینتیسویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجام دیا۔

حسن علی نے ڈیوون کونوے کی وکٹ حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

انہوں نے 64  اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں