Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ کہلائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ  میچ ’دا ویسٹ ٹیسٹ ‘ کہلائے گا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔

اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہر ٹیسٹ میچ اب ’ دا ویسٹ ٹیسٹ ‘کے نام سے کھیلا جائے گا جس کا اطلاق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔

پرتھ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی ’دا ویسٹ ہل‘ بھی بنائی جارہی ہے۔

 یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم  کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی  اور اس پر 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا  باقاعدہ آغاز 14دسمبر سے ہو گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر( باکسنگ ڈے) سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا  میچ 3 جنوری 2024 سے 7 جنوری 2024  تک سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا مینز کرکٹ ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے آسٹریلیا اور پاکستان کی تاریخی رائیولری کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں