Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کو بدترین شکست پر عرفان پٹھان کی سوشل میڈیا پر چھترول

افغانستان کو آسٹریلیا سے بدترین شکست پر عرفان  پٹھان کی سوشل میڈیا پر چھترول شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر سابق بھارتی کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو خود انہوں نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

 افغانستان کی شکست کے فوری بعد ایکس (سابقہ  ٹوئیٹر) پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین عرفان پٹھان سے سوال کرنے لگے کہ وہ کب ڈانس کریں گے، توکسی نے کہا کہ پروگرام تو وڑ گیا۔

ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں  عرفان پٹھان کی تصویر لگاکر کیپشن لکھا ’عرفان پٹھان 1.4 ارب لوگوں  کے ساتھ غمزدہ ‘۔

ایک اور صارف نے ایک روتے ہوئے بچے کی ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا’منگل کیسا رہا عرفان پٹھان‘۔

https://twitter.com/Abdulla26010645/status/1721945439791137096

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر عرفان پٹھان اپنے کمنٹری کے فرائض  چھوڑ کر میدان میں آکر ناچنے لگے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں