Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ون ڈے رینکنگ: شبمان گل نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں  بھارت کے شبمان گل نے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستانی کپتان بابر اعظم کا  دنیا میں ون ڈے  کے نمبر  ون بلے باز کے طور پر دور اختتام پذیر ہوگیا،   بھارت کے شبمان گل نے تازہ ترین  رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

شبمان گل ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر ، مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

بابر اعظم دو سال سے زائد کے عرصے تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے کے بعد اب دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں  نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان تین درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔

بولنگ کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلی، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دوسری، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا تیسری، بھارت کے کلدیپ یادیو چوتھی اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں