Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سات ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ویمن کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

ریکارڈ  سات ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ویمن کھلاڑی  نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

31 سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی کپتان ہیں۔

انہوں نے  آج سے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں۔

میگ لیننگ نے    241 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جن میں 17 سنچریز اور 38 نصف سنچریز کی مدد سے 8352 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل ضرور تھا مگر یہی اس کا بہترین وقت تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں