ورلڈکپ 2023 سے باہر ہوجانے والے بنگلادیش کو اب چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کے لیے آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے 43ویں میچ میں آج بنگلادیش اورآسٹریلیا پونے میں مدمقابل آئیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ بنگلادیشی ٹیم اب چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
بنگلادیش اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہےتاہم شکست کی صورت میں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اس کی پوزیشن میں تنزلی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان کے ہمراہ ورلڈکپ 2023 میں ٹاپ آٹھ پوزیشن والی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















