قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے، آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔
مکی آرتھر ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر ذکاء اشرف کو بریفنگ دیں گے جس کی بناء پر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی لاہور میں موجود ہیں ۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی آج چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کپتان سے دوٹوک بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم خود قیادت سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں بورڈ بھی انہیں قیادت سے ہٹا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ 2023 میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 9 میں سے صرف 4 میچز میں فتح حاصل کرسکی۔
پاکستان کو آسٹریلیا، بھارت، افغانستان، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















