Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے خوش نصیب کھلاڑی

جہاں دنیائے کرکٹ  کے کئی بڑے بڑے نامور کھلاڑی آئی سی سی میگاایونٹس میں فتح کا خواب لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے  وہیں کچھ  ایسے خوش نصیب کھلاڑی بھی ہیں جو متعدد بار فتح کا مزہ چکھ چکے ہیں۔

بدنصیب کھلاڑیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی افریقا جبکہ خوش نصیب کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے متعدد کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے  پانچ پر قدرت کچھ زیادہ ہی مہربان رہی ہے۔

گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم  ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بنی۔

اس آسٹریلوی ٹیم میں سات ایسے کھلاڑی شامل تھے جو 2015 میں عالمی چیمپئن بننے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ایک سے زائد ورلڈکپ جیتنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فہرست تو طویل ہے تاہم پانچ ایسے خوش نصیب کھلاڑی ہیں  جو دو آئی سی ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے  کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اس سے قبل 2015  میں آئی سی سی ورلڈکپ، 2021  میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2022 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں