Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف میچ کیلئے پی ایم الیون کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف  چھ ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل مضبوط پی ایم الیون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے آسٹریلوی وزیر اعظم  اینتھونی البانیز   کی تجاویز سے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل  دے دی۔

اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میکس وینی کریں گے ۔اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا اے کے کوچ اور سری لنکا کے سابق کرکٹر تھیلان سماراویرا  کو پی ایم الیون  کا ہیڈ کوچ مقرر  کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان نیتھن میکس وینی، کیمرون بینکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس ، نیتھن اینڈریو ،ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میٹ  رینشا، مارک اسٹیکٹی اور بیئو ویبسٹر شامل ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم  اینتھونی البانیز  نے اس موقع پر کہا خوشی ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

اینتھونی البانیز نے نیتھن میکس وینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا   یقین ہے کہ وہ شاندار انداز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیشنل سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ  پی ایم الیون کے لیے منتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔اسکواڈ کے انتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے مشکور ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں