بھارت نے ایک ہفتے قبل اسے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست دینے والی ٹیم آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے جوش انگلس کی جارحانہ سنچری (110) کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر208 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ 52 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی جانب سے پراسیدھ کرشنا اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم جوش انگلس کی سنچری رائیگاں گئی اور بھارت نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
Suryakumar Yadav helps India script a stunning run-chase in a humdinger in Vizag 🙌#INDvAUS | 📝: https://t.co/H3lWoA9sUm pic.twitter.com/yo1tBUd5lw
— ICC (@ICC) November 23, 2023
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 80 اور ایشان کشن 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے تنویر سنگھا نے 2 جبکہ جیسن بیہرنڈروف، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھارتی مینز ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیابی سے حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔
A record-breaking chase 🇮🇳🔥
Details ➡️ https://t.co/3a6gm41TyN pic.twitter.com/kTsGF3i1oc
— ICC (@ICC) November 24, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















