پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے مہنگی ترین گاڑی لیمبرگنی خرید لی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بابر اعظم کی لیمبرگنی کار کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک تصویر پر ان کے مداحوں کا یہ گمان ہے کہ بابر اعظم نے گاڑی خرید لی ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کے پاس جدید ماڈل کی آڈی اے 8 کار سمیت دیگر کئی گاڑیاں بھی ہیں۔
بابر اعظم پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 270 بین الاقوامی میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔




















