Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: عماد وسیم کا کراچی کنگز چھوڑنے کا فیصلہ

قومی اسپن آل راؤنڈر عمادوسیم  نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے  سیزن9 میں عماد وسیم  نے کراچی کنگز   چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ میں جانے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ  نے حسن علی کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان  کرنے والے عماد وسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز 2020 میں پی ایس ایل  کی چیمپئن بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں