Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ

قومی  کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم   براستہ دبئی سڈنی کے لیے روانہ  ہوگئی جہاں سے وہ  کینبرا پہنچے گی۔

 پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول  ہے۔

قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی  اور 13 آفیشل شامل ہیں۔ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے جبکہ  بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ،بولنگ کوچ عمر گل، ٹیم منیجر نوید اکرم چینہ، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا، میڈیا منیجر رضاء راشد، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل بھی قومی اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبر ن میں  اور  تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024  سے سڈنی میں  کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں