Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دے دی

دو بار کی سابق عالمی چیمپئن  ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے  دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے   تین ایک روزہ میچز  کی سیریز میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر  ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنا ئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 71 ، زیک کرالی 48 اور فل سالٹ 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھامس، روماریو اور گڈاکیش موتی نے 2، 2 جبکہ الزاری جوزف اور یانک ساریاح نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے 326  رنز کا ہدف  کپتان  کپتان شائے ہوپ کی برق رفتار نا قابل شکست سنچری (109)  کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

ایلیک اتھانازے 66 اور روماریو شیفرڈ 48 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 6  دسمبر اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 13 دسمبر سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میدان میں اتریں گی۔

متعلقہ خبریں