پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دے دی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا سب سے بڑا مجموعہ 137 رنز اسکور کیا۔ منیبہ علی 35، عالیہ ریاض ناقابل شکست 32 اور بسمہ معروف 21 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔ہینا رووے 33 اور جارجیا پلمر 28 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
HISTORY MADE IN DUNEDIN 🤩@imfatimasana bowls with fire to help Pakistan claim a remarkable series win over New Zealand! 🙌#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/PRwluRJDqU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 اور کپتان ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔




















