پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں اچھا آغاز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40، عبداللہ شفیق 38 ، فہیم اشرف 17، سعود شکیل 13 اور امام الحق 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے3 جبکہ مارک اسٹیکیٹی ، نیتھن میک اینڈریو اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1732296916627845445




















