Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ پی ایم الیون: شان کی ناقابل شکست ڈبل سنچری ،پاکستان کی پوزیشن مستحکم

کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر  کردی۔

تفصیلات کے مطابق  مانوکا اوول گراؤنڈ پاکستان نے دوسرے دن کھیل کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز  سے کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

 عامر جمال 5، میر حمزہ 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان شان مسعود 201 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل   پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک  6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز  بنائے تھے۔

کپتان  شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ   سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40،  عبداللہ شفیق 38 ، فہیم اشرف 17، سعود شکیل 13 اور امام الحق 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم  نے3 جبکہ مارک اسٹیکیٹی ، نیتھن میک اینڈریو اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں