Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بی سی سی آئی کا ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ؟

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں  سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں اب بھارت کا پہلا انتخاب  نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی ویرات کوہلی کے کیریئر سے متعلق افواہیں زور پکڑتی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب بی سی سی آئی کا پہلا انتخاب نہیں رہے۔ ان کی جگہ تیسری پوزیشن پر ایشان کشن پہلا انتخاب ہیں۔

نئی دہلی میں  کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور اجیت اگرکر کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ پانچ گھنٹے طویل ہونے والی  میٹنگ میں بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے بڑے ایونٹ کے لیے روڈ میپ تیار کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے  بھارت کے پاس صرف چھ  ٹوئنٹی میچز ہیں    جس میں سے تین جنوبی افریقہ اور تین افغانستان کے خلاف ہیں۔

ویرات کوہلی، روہت  شرما اور جسپریت بمراہ نے دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے وقفے کی درخواست کی ہے۔

سلیکٹرز کے پاس  حتمی اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے لیے افغانستان کے خلاف صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچز باقی رہ جائیں گے۔ روہت شرما اور بمراہ حتمی الیون میں خودکار انتخاب ہیں تاہم کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ کی  کوئی ضمانت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں