پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے مخصوص ’پاکستان بے‘ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈریسنگ روم کے ارد گرد 2 اسٹینڈز کو ’پاکستان بے‘ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان بے میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔واک کے شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی فینز سے واک میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
َمیچ کا ٹکٹ 30 ڈالر کا ہے تاہم پاکستان بے کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں۔
چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے۔ چار سے پندرہ سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت دس ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔
اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
میچ کی تمام ٹکٹیں ’ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو‘ پر دستیاب ہیں۔
دونوں ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔




















