Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو آئی سی سی نے آفیشل اسٹیٹس دے دیا

امارات بورڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کو آئی سی سی نے آفیشل اسٹیٹس دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے  چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کو آئی سی سی کے آفیشل ریکارڈ بک میں شامل کرنا امارات کرکٹ  کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیائے کرکٹ کے تیزترین بولر شعیب اختر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دبئی میں یو اے ای انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سری لنکا  کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ لیگ نئے ٹیلنٹ  کے لیے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور یہ ایونٹ کرکٹرز  کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا اس موقع پر کہنا  تھا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی  میں پاکستانی اسٹار پلیئرز سمیت دنیا بھر کے بڑے نام شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی طرف آئی ایل ٹی ٹوئنٹی  کے ریکارڈز کو لسٹ اے کا آفیشل اسٹیٹس ملنا متحدہ عرب امارات کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن 19 جنوری سے شارجہ میں شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔

 ایونٹ کا فائنل 17 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں