Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: ڈرافٹ کیلئے پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑیوں کا اعلان

پی ایس ایل   کے نویں ایڈیشن کے  ڈرافٹ  کے لیے پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) اکاؤنٹ پر ڈرافٹ میں شامل پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹگری میں پاکستان کے فخر زمان  کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے 12، 12 کھلاڑیوں سمیت  مجموعی طور پر 44 کھلاڑی شامل ہیں۔

گزشتہ روز 79 کھلاڑیوں پر مشتمل ڈائمنڈ کیٹگری کی لسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گولڈ اور سلور کیٹگری میں مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی الگ الگ فہرست مرتب کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے لیے ڈرافٹنگ 13 دسمبر بروز بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ہوگی۔

ایونٹ کا آغاز آئندہ برس 8 فروری کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں