Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

 پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ  کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا ٹیسٹ ڈیبیو  کریں گے۔

اوپنر امام الحق کو خراب فارم کے باجود ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ حسن علی اور میر حمزہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ہمراہ میدان میں اترے گی۔

پاکستان  ٹیم:

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود(کپتان)، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کرچکی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم:

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل  سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20  منٹ پر شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں