Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، تین بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار 3  سگے بھائی ایک ہی ٹیم  میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔

ڈرافٹنگ میں تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کے لیے بہترین سے بہترین کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم اس بار ڈرافٹنگ کے دوران ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔

دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی خدمات پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹریڈنگ کے ذریعے حاصل کرلی تھیں۔

اب گزشتہ روز ڈرافٹنگ میں نسیم شاہ کے دونوں چھوٹے بھائی وفاسٹ بولرز حنین شاہ اور عبید شاہ کو بھی ایمرجنگ کیٹگری میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

حنین  شاہ نے نیشنل ٹی20 کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے دبئی میں ایشیاکپ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں