Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عبداللہ شفیق بابر اعظم سے بہتر کیوں ہیں؟ سائمن کیٹچ نے وجہ بتادی

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بلے باز سائمن کیٹچ نے پاکستانی نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کو بابر اعظم سے بہتر بلے باز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جاری پرتھ ٹیسٹ  کے دوسرے روز سائمن کیٹچ نے عبداللہ شفیق کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے کی پیش گوئی کی۔

سائمن کیٹچ نے کمنٹری کے دوران کہا کہ عبداللہ شفیق بابر اعظم سے بہتر بلے باز ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک اچھا نوجوان کھلاڑی ہے اس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی اچھی شروعات کی ہے مجھے اس کے بارے میں سب سے زیادہ جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ اسپن کے خلاف جارحانہ کھیلتا ہے ہم نے اسے آج نیتھن لیون  کے خلاف جارحانہ کھیلتے ہوئے دیکھا  ، میرے خیال میں وہ بابر اعظم سے بہتر کھلاڑی ثابت ہوں گے‘۔

خیال  رہے کہ عبداللہ شفیق اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں 50.83 کی اوسط سے 1220 رنز بنائے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے 4 سنچریز اور 4 نصف سنچریز اسکور کی ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 201  ہے۔

متعلقہ خبریں