Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ  کا اعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو چوتھے روز شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم ممکنہ طور پر میلبرن میں بھی برقرار رہے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ  میں ایک کھلاڑی کی کمی ہے۔ فاسٹ بولر  لانس مورس  نے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد بی بی ایل فرنچائز پرتھ اسکارچرز کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

مورس کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے علاوہ پرتھ ٹیسٹ کے 14 رکنی اسکواڈ میں کوئی  تبدیلی نہیں کی گئی۔

اسکواڈ:

 پیٹ کمنز(کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 360 رنز سے فتح حاصل کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ خبریں