پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ اس کے ہوم گراؤنڈ پہ شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سپر اوور میں تین رنز سے فتح حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ایمیلیا کر 77 اور میڈی گرین ناقابل شکست 65 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ اور نشرہ سندھو نے 2،2 جبکہ ام ہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز ہی بناسکی اور میچ کا نتیجہ سپر اوور پہ منحصر ہوگیا۔
The match is tied at Hagley Oval and we're going to a super over. Follow play LIVE in NZ on @TVNZ DUKE & @SENZ_Radio. Live scoring | https://t.co/AosKj2S570 #CricketNation #Cricket pic.twitter.com/DSLRpvQ1VZ
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) December 18, 2023
سپر اوور میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 8 رنز بناسکی۔
PAKISTAN WIN IN SUPER OVER! 🙌
Pakistan have defeated @WHITE_FERNS in ODIs for the first time in New Zealand 🤩#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/cTysIVh2vx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 18, 2023
Another Hagley Oval thriller! Congratulations @TheRealPCB 🤝 Scorecard | https://t.co/AosKj2S570 #NZvPAK #CricketNation #Cricket 📷 = @PhotosportNZ pic.twitter.com/nE668mMsfO
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) December 18, 2023
پہلے دو میچز میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو ون ڈے میچ میں اس کے ہوم گراؤنڈ پہ شکست دی ہے۔
اس سے قبل اسی ماہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اور سیریز میں بھی پہلی مرتبہ شکست دی تھی۔
First T20I series win over New Zealand 🙌
First ODI win over @WHITE_FERNS in New Zealand ✨End of a memorable tour! Well played 👏
📸 @PhotosportNZ #NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/jQgcRb28Sy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 18, 2023




















