Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نوجوان و تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

محمد رضوان کے ساتھ مزید دو وکٹ کیپرز اعظم خان اور حسیب اللہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاداب خان کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ احسان اللہ  اور نسیم شاہ بھی ابھی ری ہیب مکمل کررہے ہیں۔

اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان

متعلقہ خبریں