Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ بولر خرم شہزاد ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد اپنے ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی۔

ان کی شکایت کے بعد ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل کی طرف سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں