قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔
فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر ان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔
پی سی بی اپنے اسپیشلسٹ ڈاکٹرسے مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔




















