Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران سیاہ پٹی باندھ کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر آسٹریلین اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کو آئی سی سی قوائد کے تحت چارج کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ذاتی طور پر پیغام رسائی کے لیے پیشگی اجازت کے  پابند ہیں تاہم عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں حاصل کی تھی جس پر انہیں چارج کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔ ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر انہیں فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 عثمان خواجہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

اس سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے خصوصی جوتے پہن کر شرکت کی تھی جس پر ’آزادی انسانی حق ہے‘ اور ’تمام انسانی جانیں برابر ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے عثمان خواجہ کو میچ کےد وران وہ جوتے پہننے سے منع کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں