Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویرات کوہلی ٹیم چھوڑ کر وطن واپس کیوں آئے، وجہ سامنے آگئی

دورہ جنوبی فریقا پر موجود بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ویرات کوہلی ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر جنوبی افریقا سے وطن واپس آئے ہیں تاہم ان کے سینچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ ٹیم  کو جوائن کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بی سی سی آئی نے تصدیق  کرتے ہوئے  ویرات کوہلی کی اچانک وطن واپسی کی وجہ فیملی ایمرجنسی بتائی ہے مگر اس کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں کوہلی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے سے ویرات کوہلی نے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔ بھارت کا دورہ جنوبی افریقا 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں